ہیلی بیپٹسٹ نے سبالینکا کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن میں بڑا اپ سیٹ کر دیا

Hailey Baptiste, of the United States, celebrates a point during her match against Aryna Sabalenka, of Belarus, at the Madrid Open tennis tournament in Madrid, Tuesday, April 28, 2026. (AP Photo/Manu Fernandez)

(دن نیوز)امریکا کی ٹینس کھلاڑی ہیلی بیپٹسٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن آریانا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست دے کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بڑا سرپرائز دے دیا۔

میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ایونٹ میں خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں 24 سالہ ہیلی بیپٹسٹ نے 27 سالہ سبالینکا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 6-2، 2-6 اور 6-7 (6-8) سے کامیابی حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ ہیلی بیپٹسٹ نہ صرف پہلی بار کسی ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں بلکہ انہوں نے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی بھی حاصل کر لی ہے۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ روسی کھلاڑی میرا اینڈریوا سے ہوگا۔

دوسری جانب اس شکست کے ساتھ آریانا سبالینکا کی 15 میچز پر مشتمل شاندار جیت کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا۔ وہ اس ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن بھی تھیں۔

میچ کے بعد آریانا سبالینکا نے اعتراف کیا کہ مقابلہ انتہائی سخت تھا اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، تاہم تیسرے سیٹ میں چند اہم مواقع ضائع ہونے کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ناکامی سے سیکھ کر مزید مضبوطی کے ساتھ واپسی کریں گی۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *