بنگلا دیش اسٹیشن پر دل دہلا دینے والا واقعہ،، نومولود ریل کی پٹری پر گرگیا، باپ نے چھلانگ لگائی اور لخت جگر کو بچا لیا

(دن فارن ڈیسک) بنگلا دیش کے بھیرب ریلوے جنکشن پر ایک انتہائی خطرناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نومولود بچہ چلتی ٹرین کے قریب پلیٹ فارم اور ریل کی پٹری کے درمیان گر گیا تاہم اس کے والد نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچے کو بچا لیا، اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ 28 اپریل کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب ڈھاکہ جانے والی مسافر ٹرین پلیٹ فارم نمبر ایک پر داخل ہو رہی تھی اور ایک خاندان ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، عینی شاہدین کے مطابق خاتون کا پاؤں پھسلنے سے وہ اپنے بچے سمیت پلیٹ فارم پر گر گئیں جس کے دوران بچہ ان کے ہاتھ سے چھوٹ کر خطرناک خلا میں جا گرا اور اسی دوران ٹرین چلنا شروع ہو گئی، اس نازک لمحے میں بچے کے والد نے بغیر کسی تاخیر کے پٹری پر چھلانگ لگا دی اور بچے کو اٹھا کر خود زمین پر لیٹ گئے جبکہ ٹرین کے متعدد ڈبے ان کے بالکل قریب سے گزرتے رہے، اس دوران اردگرد موجود افراد شدید خوف اور حیرت کے عالم میں چیختے اور دعائیں کرتے رہے جبکہ ویڈیو میں ان کے اضطراب کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، کچھ ہی دیر بعد ٹرین گزرنے کے بعد باپ اپنے بچے کو محفوظ حالت میں لے کر کھڑا ہو گیا اور ماں بھی روتی ہوئی ان کے پاس پہنچ گئی، اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی افراد کی مدد سے دونوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اسے ایک معجزاتی بچاؤ قرار دے رہے ہیں۔

 

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *