ایران امریکا کشیدگی کے باوجود پاکستانی جہاز خیرپور بحفاظت ڈیزل لے کر کراچی پہنچ گیا

(دن نیوز)کویت سے بڑی مقدار میں ڈیزل لے کر آنے والا پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کا جہاز ’خیرپور‘ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز 8 کروڑ لیٹر ڈیزل لے کر آیا، جس نے تین روز قبل آبنائے ہرمز عبور کیا تھا۔

سفر کے دوران جہاز ہنگم جزیرہ عبور کرنے کے بعد لارک جزیرے کی جانب بڑھتا رہا اور بعد ازاں کپتان نے اس کا رخ کراچی پورٹ کی طرف موڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باوجود پاکستانی جہاز کو محفوظ راستہ فراہم کیا گیا، جس کے بعد وہ بحفاظت اپنی منزل تک پہنچ گیا۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *