جنت مرزا کو فلم میں لینا غلط فیصلہ تھا،،سید نور کا اعتراف

(دن نیوز) پاکستانی فلم ڈائریکٹر سید نور نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے فیصلے کو ناکام اور تباہ کن قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سید نور نے کہا کہ جنت مرزا کو فلم میں شامل کرنا ایک ایسا تجربہ تھا جو کامیاب نہ ہو سکا، حالانکہ فلم کو بھرپور محنت سے تیار کیا گیا تھا مگر ناظرین سنیما گھروں کا رخ نہ کر سکے۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر مقبولیت رکھنے والی شخصیات کو فلموں میں لینے سے یہ ضروری نہیں کہ وہ باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ناظرین کا یہ خیال ہوتا ہے کہ جس شخصیت کو وہ روزانہ ٹک ٹاک یا سوشل میڈیا پر دیکھ لیتے ہیں، اسے دیکھنے کے لیے سنیما جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ سید نور نے مزید کہا کہ ماضی میں فلموں کی اپنی ایک مخصوص آڈئینس ہوتی تھی جو اداکاروں اور فلموں کا انتظار کرتی تھی، تاہم اب یہ رجحان کمزور پڑ چکا ہے اور ناظرین کی دلچسپی کے انداز میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، جس کے باعث فلمی صنعت کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *