شمالی کوریا کے آئین میں بڑی تبدیلی،،کم جونگ اِن سربراہِ مملکت نامزد

کم جونگ ان
فائل فوٹو

(دن فارن ڈیسک) شمالی کوریا نے اپنے نظرِ ثانی شدہ آئین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ملک کے رہنما کم جونگ ان کو باضابطہ طور پر سربراہِ مملکت نامزد کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے اختیارات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئینی ترمیم کے تحت کم جونگ ان کو ریاستی امور کے کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے نہ صرف ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی اتھارٹی تسلیم کیا گیا ہے بلکہ انہیں جوہری طاقت کے استعمال سے متعلق فیصلہ سازی کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد شمالی کوریا کی دفاعی حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنانا اور عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو واضح کرنا ہے۔ حکام کے مطابق ملک جوہری صلاحیت کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جنگ یا بیرونی خطرے کو روکا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین میں یہ تبدیلی خطے میں طاقت کے توازن پر اثر انداز ہو سکتی ہے، جبکہ اس اقدام کو عالمی سطح پر شمالی کوریا کے سخت مؤقف اور دفاعی پالیسی کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *