اکشے کمار کی آنکھوں کی سرجری کامیاب

(دن نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ممبئی میں آنکھوں کی معمولی سرجری کروالی ہے جس کے بعد انہوں نے چند روز آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی یہ مائنر سرجری بدھ کی صبح کی گئی جس کا مقصد بینائی کی درستی تھا۔ ذرائع کے مطابق سرجری کامیاب رہی اور اکشے کمار کی طبیعت تسلی بخش ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرجری سے قبل انہوں نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کی کوشش کی تاکہ جاری منصوبوں کا شیڈول متاثر نہ ہو، تاہم اب وہ چند روز تک شوٹنگز میں حصہ نہیں لیں گے۔ اکشے کمار حالیہ دنوں میں ہدایتکار انیس بزمی کی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جس کے کیرالا میں ہونیوالی شوٹنز کی تکمیل بھی ہو چکی ہے۔ اس فلم میں ودیا بالن اور راشی کھنہ بھی شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 2026 اکشے کمار کے لیے انتہائی مصروف سال ثابت ہوا ہے اور وہ متعدد فلمی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے مصروفیات کے باوجود صحت کو ترجیح دیتے ہوئے مختصر وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *