جسٹن بالڈونی اور بلیک لائیولی پھر خبروں میں
(دن نیوز) ہالی ووڈ اداکار جسٹن بالڈونی اور اداکارہ بلیک لائیولی کے درمیان جاری قانونی تنازع بظاہر ختم ہو چکا ہے، تاہم معاملہ ایک بار پھر خبروں میں آ گیا ہے، جسٹن بالڈونی کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ بلیک لائیولی عدالت میں پیش ہو کر بیان دینے سے اس لیے گریزاں رہیں کیونکہ وہ جرح کا سامنا نہیں کرنا چاہتی تھیں، یہ تنازع دسمبر 2024 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب بلیک لائیولی نے جسٹن بالڈونی پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے جس کے جواب میں جسٹن اور ان کی پروڈکشن کمپنی نے ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا، تاہم حالیہ دنوں میں دونوں فریقین کے درمیان عدالت سے باہر معاہدہ طے پا گیا مگر وکیل کے اس نئے بیان نے معاملے کو دوبارہ بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔