حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

فائل فوٹو،سورس گوگل

(دن نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی ردوبدل کرتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 53 روپے 11 پیسے فی لیٹر کا نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 441 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عوام کے لیے ریلیف کی خبر یہ ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 21 روپے 07 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 265 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

قیمتوں میں یہ ردوبدل فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ شعبوں میں نئی قیمتوں کے مطابق خرید و فروخت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ ایوی ایشن سیکٹر کے اخراجات پر اثر ڈال سکتا ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل میں کمی سے چھوٹے صنعتی اور ٹرانسپورٹ صارفین کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *