(دن نیوز) ہالی ووڈ اداکار ریان رینالڈز نے اداکارہ بلیک لائیولی اور ہدایتکار جسٹن بالڈونی کے درمیان قانونی تنازع کے خاتمے کے بعد اپنی اہلیہ کے بارے میں ایک نادر اور جذباتی بیان جاری کیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک لائیولی اور جسٹن بالڈونی کے درمیان فلم ’’اِٹ اینڈز ود اس‘‘ سے متعلق جاری مقدمہ مئی کے اوائل میں باہمی معاہدے کے ذریعے ختم ہو گیا جس کے بعد ریان رینالڈز نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کی حوصلہ مندی اور شخصیت کو سراہا ریان رینالڈز نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ پیغام میں بلیک لائیولی کو نہایت مہربان اور نڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی محبت ہیں اور اپنے بچوں کے لیے بھی انتہائی اہم حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کی شخصیت کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے کردار کی مضبوطی قابل تعریف ہے رپورٹس کے مطابق بلیک لائیولی نے دسمبر 2024 میں جسٹن بالڈونی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے ہراسانی اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مہم کے الزامات عائد کیے تھے بعد ازاں جسٹن بالڈونی کی جانب سے بھی جوابی مقدمہ دائر کیا گیا تاہم وہ مسترد ہو گیا اور بالآخر دونوں فریقین کے درمیان قانونی تنازع عدالت سے باہر طے پا گیا ریان رینالڈز اور بلیک لائیولی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے چار بچے ہیں اس حالیہ پیش رفت کے بعد دونوں اداکاروں کی نجی زندگی اور پیشہ ورانہ معاملات ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے