اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش،، خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر

(دن نیوز) پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی آمد ہوئی ہے جس کے بعد ان کے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی تھیم پر مبنی فیملی فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنی نومولود بیٹی کو متعارف کرایا جس میں اہل خانہ کو سرخ اور سیاہ رنگ کے ہم آہنگ ملبوسات میں دیکھا گیا تصاویر میں صرحا اصغر اپنی بیٹی الازنے مرتضیٰ کو گود میں اٹھائے خوشگوار انداز میں نظر آئیں جبکہ ان کے شوہر لالہ عمر بھی اس موقع پر موجود تھے اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کو اپنے خاندان کے لیے ایک نئی رحمت قرار دیا اور اس خوشی کے موقع پر شکرگزاری کا اظہار کیا صرحا اصغر جو اپنی جاندار اداکاری اور رقص پرفارمنسز کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں پہچانی جاتی ہیں اپنی نجی زندگی کی جھلکیاں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ان کی اور ان کے شوہر کی جوڑی سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہے اس خوشخبری کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اداکارہ مریم نفیس نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا دی کہ اللہ بچے کے نصیب اچھے کرے جبکہ شازیہ وجاہت اور زرناب فاطمہ سمیت دیگر فنکاروں نے بھی صرحا اصغر کو مبارکباد پیش کی ہے مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی کمنٹس کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور نومولود بچی کے لیے دعا کی ہے

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *