راہول ڈریوڈ کو بہترین ساکھ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے جذبے کی وجہ سے منتخب کیا،ابھیشک

فائل فوٹو،ابھیشک بچن

(دن نیوز)یورپی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کے شریک مالک ابھیشک بچن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راہول ڈریوڈ کو ان کی بہترین ساکھ، وژن اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے جذبے کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لیگ کے لیے ایسی شخصیت چاہتے تھے جو نہ صرف کرکٹ کو سمجھے بلکہ میدان میں اپنی سوچ کو عملی شکل دینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہو۔

رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشوین بھی ڈبلن ٹیم کے کپتان اور سرپرست کے طور پر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ بھارت میں پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں یورپی لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

یہ نئی لیگ کرکٹ آئرلینڈ،کرکٹ اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے شروع کی جا رہی ہے۔ لیگ میں ڈبلن، بیلفاسٹ، ایڈنبرا، گلاسگو، روٹرڈیم اور ایمسٹرڈیم کی مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ابھیشیک بچن کے مطابق لیگ کا مقصد صرف تجارتی کامیابی یا شہرت حاصل کرنا نہیں بلکہ یورپ میں کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ قائم کرنا، مقامی نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دینا اور کھیل کو نئی منڈیوں تک پہنچانا ہے۔

راہول ڈریوڈ نے بھی اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یورپ میں کرکٹ کی ترقی اور نئے کھلاڑیوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کا وژن بہت متاثر کن لگا۔ ان کے مطابق ڈبلن میں کرکٹ کے لیے پہلے ہی جوش و جذبہ موجود ہے اور اس میں مزید ترقی کی بڑی گنجائش ہے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *