امریکا ایران کشیدگی،خام تیل کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ

فائل فوٹو،سورس گوگل

(دن نیوز)امریکا اور کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی آئل مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال نے عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی کیفیت پیدا کر دی ہے۔

تازہ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح عالمی بینچ مارککروڈ آئل   کی قیمت میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 105 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا پہنچی۔

رپورٹ کے مطابق اماراتی مربن آئل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں 4.84 فیصد اضافے کے بعد قیمت 103.6 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیجی خطے میں ممکنہ سپلائی خدشات کے باعث سرمایہ کار محتاط حکمتِ عملی اختیار کر رہے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی یا اہم بحری راستوں پر خطرات برقرار رہے تو عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ اس صورتحال کا سب سے زیادہ اثر ان ممالک پر پڑنے کا خدشہ ہے جو درآمدی تیل پر انحصار کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق  پاکستان جیسے ممالک کو خام تیل مہنگا ہونے کی صورت میں درآمدی بل، مہنگائی اور مالی دباؤ میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ٹرانسپورٹ، بجلی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی آئل مارکیٹ اس وقت جغرافیائی سیاسی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور آئندہ چند ہفتے توانائی مارکیٹ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *