نوجوان فٹبالر لامین یمال یمال نے بارسلونا کی فتح کے جشن میں فلسطینی پرچم لہرا دیا

فائل فوٹو،سوشل میڈیا

(دن نیوز)نوجوان فٹ بالرلامین نے لا لیگا ٹائٹل جیتنے کے بعد فتح کے جشن کے دوران فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کر کے سوشل میڈیا پر مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔ نوجوان فٹبالر کی فلسطینی پرچم لہراتے ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں دنیا بھر میں فٹبال شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

 18 سالہ ہسپانوی اسٹار ایف سی بارسلونا کی فتح پریڈ کے دوران ٹیم بس میں موجود ہیں اور ہاتھ میں فلسطینی پرچم تھامے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سڑکوں پر موجود ہزاروں مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اقدام کو بھرپور حمایت دی۔

بارسلونا شہر کی سڑکوں پر لا لیگا ٹائٹل جیتنے کی خوشیوں میں بڑی تعداد میں شائقین جمع ہوئے تھے، جہاں کھلاڑیوں نے شہر بھر میں جشن منایا۔ بارسلونا نے اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 0-2 سے شکست دے کر لا لیگا کا 29واں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ تاریخ میں دوسرا موقع تھا جب ایل کلاسیکو کے نتیجے نے براہ راست لیگ چیمپئن کا فیصلہ کیا۔ اس کامیابی کے بعد بارسلونا کے کھلاڑیوں اور مداحوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری صورتحال کے بعد بارسلونا فلسطین کے حق میں سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ شہر میں متعدد احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور امدادی سرگرمیاں منعقد کی جاتی رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کے لیے امدادی کشتیوں کی روانگی بھی بارسلونا سے کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے لامین یمال کے اس اقدام کو انسانی ہمدردی اور یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی، جبکہ بعض حلقوں میں اس پر مختلف آراء بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *