ایلیٹ پینل آف امپائرز اور میچ ریفریز کو برقرار رکھنے کا اعلان

فائل فوٹو،سوشل میڈیا

(دن نیوز)آئی سی سی نے 27-2026  سیزن کے لیے ایلیٹ پینل آف امپائرز اور میچ ریفریز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق سالانہ جائزے میں امپائرز کی کارکردگی، فیصلوں کی درستگی اور پیشہ ورانہ معیار کو مدنظر رکھا گیا، جس کے بعد موجودہ پینل پر اعتماد برقرار رکھا گیا۔

میچ ریفریز میں جیف کرو، رنجن مدوگالے، اینڈی پائی کرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگل سری ناتھ شامل ہیں۔

امپائرز کے ایلیٹ پینل میں کمار دھرماسینا، کرس گیفانی، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، رچرڈ ایلنگ ورتھ، رچرڈ کیٹلبرو، نتن مینن، الاؤالدین پالیکر، احسن رضا، پال ریفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈنی ٹکر اور ایلکس وہارف شامل ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے احسن رضا بھی اس پینل کا حصہ ہیں، جو ملک کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے عالمی کرکٹ میں امپائرنگ کے معیار میں تسلسل برقرار رہے گا اور تجربہ کار آفیشلز کی موجودگی سے بڑے میچوں میں فیصلوں کی شفافیت مزید بہتر ہوگی۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *