ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے،، ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس کا اعتراف،،پینٹا گان سے نقصان کی مکمل تفصیل منظو عام پر لانے کا مطالبہ

فاعل فوٹو۔۔سورس گوگل

(دن فارن ڈیسک)امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی کی خصوصی سماعت کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری رہنے والی جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے جبکہ متعدد دیگر جنگی اثاثوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سماعت کے دوران پنٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر جے ہرسٹ سے جنگی اخراجات اور عسکری نقصانات سے متعلق تفصیلی سوالات کیے گئے تاہم انہوں نے کئی اہم نکات پر براہ راست جواب دینے کے بجائے محتاط مؤقف اختیار کیا۔ کانگریس مین ایڈورڈ کیس نے اپنی گفتگو میں امریکی دفاعی ویب سائٹ “دا وار زون” کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف انتالیس روز تک جاری رہنے والی جنگ میں امریکی فضائیہ نے تقریباً تیرہ ہزار پروازیں کیں، اس دوران چوبیس ایم کیو نائن ریئپر ڈرونز تباہ ہوئے جبکہ پانچ لڑاکا طیارے بھی فضا میں تباہ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے جنگی طیاروں میں چار ایف پندرہ ای اسٹرائیک ایگلز اور ایک اے ٹین وارتھوگ شامل تھا۔ مزید بتایا گیا کہ ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف تھرٹی فائیو اے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ بھی نشانہ بنایا گیا جو اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ قرار دیا جارہا ہے، تاہم اس طیارے کا پائلٹ محفوظ طریقے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ تین ایف پندرہ ای طیارے کویت کی فضائی حدود میں تباہ ہوئے جبکہ امریکی فضائی نگرانی کا اہم ای تھری جی سینٹری طیارہ بھی جنگ کے دوران ضائع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بعض امریکی عسکری اثاثے ایرانی حدود میں اس خدشے کے تحت خود تباہ کیے گئے تاکہ وہ ایرانی فورسز کے قبضے میں نہ جاسکیں۔ امریکی سیاسی اور عسکری حلقوں میں ان دعوؤں کے بعد جنگی حکمت عملی اور نقصانات سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی ہے جبکہ مختلف ارکان کانگریس نے پنٹاگان سے مکمل تفصیلات منظرعام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *