(دن نیوز) پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے شادی اور طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ افراد کو شادی جیسے اہم اور مقدس رشتے میں شامل نہیں ہونا چاہیے انہوں نے یہ گفتگو اس وقت کی جب وہ اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ہمراہ ایک کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت کے باہر موجود تھے جہاں میڈیا نمائندوں نے ان سے سوالات کیے ایک صحافی کی جانب سے طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ شادی صرف انہی افراد کو کرنی چاہیے جو ذہنی طور پر بالغ ہوں اور ذمہ داری اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہوں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص رشتہ نبھانے کا ارادہ ہی نہیں رکھتا تو اسے شادی کرکے کسی دوسرے فرد کی زندگی متاثر نہیں کرنی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات لوگ شادی کے آغاز سے ہی ذہنی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کر لیتے ہیں جس کے باعث بعد میں مسائل جنم لیتے ہیں اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے ڈکی بھائی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ازدواجی زندگی میں پیش آنے والے مسائل کو صبر اور سمجھداری سے حل کرنا چاہیے اور حتیٰ الامکان خاندانی مداخلت سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ جب خاندان کے دیگر افراد معاملات میں شامل ہو جاتے ہیں تو پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں اور مسائل کا حل مشکل ہو جاتا ہے ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے جہاں متعدد صارفین نے ان کے خیالات کو مثبت اور حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے جبکہ کچھ افراد نے دیگر شخصیات کو بھی اسی طرز فکر اپنانے کا مشورہ دیا ہے