(دن نیوز) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں تھیٹرز میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سات اداکاراؤں اور ایک اداکار پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈرامیٹک پرفارمنس ایکٹ اٹھارہ سو چھیتر اور مقررہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی ہے رپورٹ کے مطابق تھیٹرز میں نازیبا رقص اور غیر مہذب مکالموں سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد متعلقہ فنکاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے پابندی کا سامنا کرنے والے فنکاروں میں سلک جٹ ریشم جان اور گوشی ٹو سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں آئندہ صوبہ بھر میں تھیٹر پرفارمنس کرنے سے روک دیا گیا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاندانی اور معیاری تھیٹر کے فروغ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور ثقافتی اقدار کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی حکام کا کہنا ہے کہ تھیٹر انڈسٹری میں ضابطوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے مزید نگرانی کا عمل بھی سخت کیا جا رہا ہے متعلقہ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تھیٹر کو ایک صحت مند اور مہذب تفریحی ذریعہ بنانا ہے جبکہ پنجاب آرٹس کونسل نے بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ تھیٹرز میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی اس پیش رفت کے بعد تھیٹر انڈسٹری میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے جبکہ حکام اس عمل کو ثقافتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں