سمارٹ لاک ڈائون میں نرمی،،لاہور میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

فاعل فوٹو۔۔سورسر گوگل

(دن نیوز)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقات کار میں عارضی نرمی کرتے ہوئے رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کی پابندی یکم جون تک ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جس کے بعد تاجر برادری کو زیادہ وقت تک کاروبار جاری رکھنے کی اجازت حاصل ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے اور شہریوں کیلئے خریداری کی سہولت بڑھانے کے مقصد سے کیا گیا ہے تاکہ عوام زیادہ وقت تک بازاروں میں خریداری کر سکیں اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی سہارا مل سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ فیصلے کے بعد بازاروں میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے جبکہ تاجروں نے بھی اس اقدام کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کاروباری طبقے کو سہولت دی جائے اور ایسے فیصلے کیے جائیں جن سے معیشت اور تجارتی سرگرمیوں کو فائدہ پہنچے۔ انتظامیہ کے مطابق شہر میں امن و امان، ٹریفک اور دیگر انتظامی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ اس فیصلے سے خاص طور پر شام کے اوقات میں خریداری کرنے والے شہریوں کو زیادہ وقت میسر آئے گا جبکہ دکانداروں اور کاروباری مراکز کی آمدنی میں اضافے کی بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اوقات کار میں نرمی سے بازاروں میں رش اور کاروباری سرگرمیوں کا تسلسل بہتر ہوگا اور شہریوں کو جلدی میں خریداری کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *