پاکستان نے رونلڈ ٹون کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا

فائل فوٹو،سوشل میڈیا

(دن نیوز)صدرمملکت آصف زرداری کی جانب سے کی جانب سے سفیرپاکستان سیدحیدرشاہ نے پاکستان ہاؤس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران نیدرلینڈز کی کلنگنڈیل اکیڈمی کےبانی ڈائریکٹر رونالڈ ٹون کو پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز ’’ستارۂ امتیاز‘‘ عطا کیا۔ یہ اعزاز پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات اور تربیتی تعاون کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے رونلڈ ٹون کو اس باوقار اعزاز کے حصول پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ پاکستان کے ایک مخلص دوست ہیں، جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی استعداد کار بڑھانے اور تربیتی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رونلڈ ٹون کی خدمات نے پاکستانی نوجوان سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت اور عالمی سفارتی معیار سے ہم آہنگی میں نمایاں مدد فراہم کی۔

اعزاز حاصل کرنے کے بعد رونلڈ ٹون نے اپنے خطاب میں صدر پاکستان اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سفارتی تربیتی پروگرام دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی ایک کامیاب مثال ہے۔ انہوں نے پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ اپنے تجربات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کرسٹین ری برگر نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے رونلڈ ٹون کو ’’ستارۂ امتیاز‘‘ دینے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ نیدرلینڈز پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *