بھارتی ٹی ٹوئنٹی کپتانی پر سوال، سوریا کمار یادو کے مستقبل کا فیصلہ زیر غور

فائل فوٹو،سوشل میڈیا

(دن نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ  کی سلیکشن کمیٹی آئندہ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتان سوریاکماریادیو کے مستقبل پر تفصیلی غور کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی، حکمت عملی اور آئندہ آئی سی سی ایونٹس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں ٹی ٹوئنٹی کپتانی کے تسلسل یا ممکنہ تبدیلی کا معاملہ بھی شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی بھارت کی ٹی ٹوئنٹی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، تاکہ آنے والے بڑے ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکے۔

حتمی فیصلہ اجلاس کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے، جس پر بھارتی کرکٹ حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *