پاکستان کی امارات میں جوہری پلانٹ پر حملے کی شدید مذمت

فائل فوٹو،سوشل میڈیا

(دن نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان یواے ای کے براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں برادر اماراتی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

بیان کے مطابق جوہری تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور International Atomic Energy Agency کے تحت طے شدہ حفاظتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ایسی کارروائیاں نہ صرف عالمی قوانین کے منافی ہیں بلکہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات کو کسی بھی حالت میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، کیونکہ اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیاں انسانی جانوں، ماحولیات اور عالمی سلامتی کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ نہ ہو اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *