مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند اور کئی مکانات تباہ ہوگئے۔

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں منگل کی رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ٹامی برساتی نالہ میں طغیانی سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ،ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

لینڈ سلائیڈنگ سے طارق آباد بائی پاس جبکہ کے پی کے کو آزادکشمیر سے ملانے والی سڑک لوہار گلی کے مقام سے بند ہوگئی۔

برساتی نالے میں پانی آنے کی وجہ سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا، پانی کے ساتھ نالے میں بڑی مقدار میں مٹی آنے سے متعدد گھر مٹی میں ڈوب گئے۔

ادھر کوٹلی کے قریب بہنے والے دریائے پونچھ اور ندی نالوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلپور ڈیم سے 3  اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں اور  شہری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریاوں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *