(دن نیوز)وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے کے لیے ایک سے زائد سنگل فیز میٹرز کے استعمال کے مبینہ رجحان کے خلاف سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
پالیسی کے مطابق لیسکو سمیت دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے صارفین کا ریکارڈ مرتب کریں جو اضافی میٹرز کے ذریعے پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں سبسڈی حاصل کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق بلوں پر کیو آر کوڈ شامل کر دیا گیا ہے جسے اسکین کر کے صارفین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر صرف حقیقی مستحق پروٹیکٹڈ صارفین کو سبسڈی جاری رہے گی، جبکہ معلومات فراہم نہ کرنے یا ریکارڈ میں تضاد کی صورت میں سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔
پالیسی کے تحت ایسے صارفین کو نان پروٹیکٹڈ ٹیرف پر منتقل کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں بجلی کے بلوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سبسڈی کے نظام کو شفاف بنانا اور غیر ضروری مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔