ترقی کا سفر جاری،،فٹ ویئر برآمدات 139 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں،، لیدر اور کینوس شعبے میں بھی بہتری ریکارڈ

(دن نیوز)ملک سے فٹ ویئرز کی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے برآمدی شعبے میں بہتری کے اشارے ملے ہیں۔پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران فٹ ویئرز کی برآمد سے ملک کو 139.19 ملین ڈالر کا زرِ مبادلہ حاصل ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.09 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ برآمدات 131.19 ملین ڈالر رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ کے مہینے میں فٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 19.77 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو فروری میں 12.98 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مارچ میں 16.53 ملین ڈالر تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں مجموعی طور پر فٹ ویئرز کی برآمد سے ملک کو 169.073 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ میں لیدر فٹ ویئرز کی برآمدات 113.70 ملین ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.12 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ برآمدات 110.26 ملین ڈالر تھیں۔

اسی طرح کینوس فٹ ویئرز کی برآمدات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو 8 لاکھ 80 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں یہ 5 لاکھ 49 ہزار ڈالر تھیں۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *