کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی،،اپ اسٹار دعا لیپا نےسام سنگ کیخلاف 15 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا

(دن نیوز) عالمی شہرت یافتہ برطانوی پاپ اسٹار دعا لیپا نے ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے خلاف مبینہ کاپی رائٹ خلاف ورزی پر پندرہ ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کمپنی نے ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر اپنی تشہیری مہم میں استعمال کی جس سے نہ صرف ان کے امیج رائٹس متاثر ہوئے بلکہ ایسا تاثر بھی پیدا ہوا کہ وہ کمپنی کے ٹی وی برانڈ کی باضابطہ حمایت کر رہی ہیں قانونی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تصویر دو ہزار چوبیس میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران لی گئی تھی جسے بعد ازاں کمپنی نے گزشتہ برس سے اپنے ٹی وی باکسز کی تشہیر کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا گلوکارہ کی قانونی ٹیم کے مطابق اس تصویر کے تمام حقوق ان کے پاس محفوظ ہیں اور کمپنی نے نہ تو پیشگی اجازت حاصل کی اور نہ ہی کسی قسم کا معاوضہ ادا کیا مزید بتایا گیا ہے کہ اس تصویر کو ایک بڑے تجارتی منصوبے کا حصہ بنایا گیا جس میں گلوکارہ کی رضامندی شامل نہیں تھی اور نہ ہی انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم کی گئیں رپورٹس کے مطابق گلوکارہ نے ابتدائی طور پر کمپنی سے رابطہ کر کے تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا تاہم مبینہ طور پر اس درخواست کو قبول نہیں کیا گیا جس کے بعد قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کیا گیا درخواست میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ٹریڈ مارک قوانین کی پامالی اور کیلیفورنیا کے رائٹ آف پبلسٹی قوانین کے تحت کارروائی کی استدعا بھی شامل کی گئی ہے جس پر مزید سماعت متوقع ہے

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *