جیل میں قید ماؤں کو بچوں سے ملانے کیلئے کم کارڈیشین کا احسن اقدام

(دن نیوز) امریکی ریئلٹی اسٹار ماڈل اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے مدرز ڈے کے موقع پر ایک منفرد اور جذباتی اقدام کرتے ہوئے کیلیفورنیا کی ایک جیل میں قید خواتین کے لیے خصوصی انتظامات کیے جس کے تحت درجنوں خواتین کو اپنے بچوں سے ملنے کا موقع فراہم کیا گیا غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کم کارڈیشین دو فلاحی تنظیموں کے تعاون سے جیل پہنچیں جہاں تقریباً پچاس قیدی خواتین کو اپنے بچوں کے ساتھ مدرز ڈے منانے کی سہولت دی گئی اس موقع پر قید خواتین اور ان کے بچوں کے درمیان ملاقاتوں کے مناظر جذباتی رہے اور کئی خواتین نے برسوں بعد اپنے بچوں کو قریب سے دیکھا کم کارڈیشین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جو طویل عرصے سے اپنے بچوں اور خاندان سے دور زندگی گزار رہی ہیں اور یہ جدائی ایک ایسا درد ہے جسے اکثر معاشرہ نظر انداز کر دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ان خواتین کو اپنے بچوں سے ملتے اور ان کے ساتھ وقت گزارتے دیکھنا ایک یادگار تجربہ تھا اور اس سے امید اور خوشی کا پیغام ملتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات قید میں موجود افراد کے لیے نہ صرف جذباتی سہارا فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں ایک نئے آغاز کا حوصلہ بھی دیتے ہیں کم کارڈیشین نے اس پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے والی فلاحی تنظیموں اور جیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرتی ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *