راولپنڈی اور اسلام آباد میٹرو بس سروس معطل، برطرفیوں کے خلاف ملازمین کا احتجاج

فائل فوٹو،سوشل میڈیا

(دن نیوز)راولپنڈی اور اسلام آباد میٹرو بس سروس میں برطرفیوں کے خلاف ملازمین کے احتجاج کے باعث مکمل طور پر معطل ہو گئی، جس سے روزمرہ سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاجی ملازمین نے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے کر بس سروس روک دی، جبکہ مظاہرے میں خواتین ملازمین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے برطرفیوں کے فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کا کنٹریکٹ 2027 تک موجود تھا، اس کے باوجود انہیں نوکریوں سے نکالا گیا اور دو ماہ کی تنخواہیں بھی تاحال ادا نہیں کی گئیں۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ میٹرو بس سروس کا ٹھیکہ ایک نئی کمپنی کو دینے کے بعد موجودہ عملے کو فارغ کیا جا رہا ہے۔

احتجاجی ملازمین نے حکام بالا، خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ملازمین کو انصاف فراہم کریں اور سروس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *