سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، مقامی اور عالمی مارکیٹ میں مزید سستا ہوگیا

فائل فوٹو،سورس گوگل

(دن نیوز)عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی کا رجحان برقرار رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 4713 ڈالر پر آ گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور فی تولہ چاندی 12 روپے سستی ہو کر 8513 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کمی کے ساتھ 4717 ڈالر فی اونس پر آ گیا تھا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے رجحان میں تبدیلی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *