سوٹو آرتھرائٹس دنیا بھر میں تیزی سے بڑھنے والا اور مہنگا طبی مسئلہ بن گیا

(دن نیوز) ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا زیادہ استعمال پٹھوں کی خراب صحت اور ران کے پٹھوں میں چکنائی بڑھنے سے منسلک ہو سکتا ہے۔ ریڈیولوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ اثرات صرف کیلوریز، ورزش یا جینیاتی عوامل تک محدود نہیں بلکہ خوراک کے معیار سے بھی گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ران کے پٹھوں میں چکنائی کی زیادتی گھٹنے کے آسوٹو آرتھرائٹس کے خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے شعبہ ریڈیولوجی اینڈ بائیومیڈیکل امیجنگ سے وابستہ ڈاکٹر زہرا اکایا نے کہا کہ آسوٹو آرتھرائٹس دنیا بھر میں تیزی سے بڑھنے والا اور مہنگا طبی مسئلہ بن چکا ہے جس کا تعلق غیر صحت مند طرز زندگی اور موٹاپے سے ہے۔ محققین نے آسوٹو آرتھرائٹس انیشیئٹیو کے تحت 600 سے زائد افراد کے ایم آر آئی اسکینز اور دیگر طبی ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں شامل افراد سے ان کی روزمرہ غذا اور مشروبات کے حوالے سے 100 سے زائد سوالات کیے گئے جن میں الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کے استعمال کی عادات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے دوران تقریباً 400 افراد زائد وزن جبکہ 149 افراد موٹاپے کا شکار پائے گئے جن میں گھٹنے کے آرتھرائٹس کا خطرہ زیادہ تھا۔ ایم آر آئی اسکینز سے معلوم ہوا کہ کم معیاری خوراک استعمال کرنے والے افراد کے پٹھوں میں چکنائی کی مقدار زیادہ اور پٹھوں کی حالت نسبتاً خراب تھی۔ تاہم محققین نے واضح کیا کہ اس تعلق کی حتمی تصدیق کے لیے مزید سائنسی تحقیق درکار ہوگی تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ آیا الٹرا پروسیسڈ غذائیں براہ راست پٹھوں کی خرابی کی وجہ بنتی ہیں یا نہیں۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *