عدالت ہو تو ایسی،،،،ممبئی ہائیکورٹ نے 2017 میں دائر کیا گیا خاتون کا مقدمہ 20 سال کیلئےمؤخر کردیا

فاعل فوٹو۔۔ سورس گوگل

(فارن ڈیسک)بھارتی شہر ممبئی کی ہائیکورٹ نے 90 سالہ خاتون کے ہتکِ عزت کے مقدمے کی سماعت 20 سال بعد کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد عدالتی تاخیر پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمہ 2017 میں دائر کیا گیا تھا جس میں درخواست گزار خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ 2015 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے واقعات سے انہیں ذہنی اذیت پہنچی اور ان کی ساکھ متاثر ہوئی، جس پر انہوں نے 20 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔

حالیہ سماعت میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ فریقین کے درمیان انا کی جنگ بن چکا ہے اور ایسے کیسز عدالتی نظام پر بوجھ بنتے ہیں۔ جج نے واضح کیا کہ صرف عمر زیادہ ہونے کی بنیاد پر کیس کو ترجیح نہیں دی جا سکتی۔ یوں 90 سالہ خاتون کو فوری ریلیف کے بجائے صبر، حوصلے اور شاید لمبی عمر کی دعا کا مشورہ مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے پہلے دونوں فریقین کو معافی اور مصالحت کا راستہ اپنانے کا مشورہ دیا تھا مگر درخواست گزار اپنے مؤقف پر قائم رہیں۔ عدالت نے طویل تاخیر اور بار بار التواء کے بعد حکم دیا کہ اب اس کیس کی سماعت 2046 کے بعد ہوگی۔ قانونی حلقوں میں اس فیصلے کو ایسے بھی دیکھا جا رہا ہے کہ شاید انصاف ضرور ملے، مگر وقت پر ملے یا نہ ملے، یہ الگ سوال ہے۔ بعض مبصرین کے مطابق اگر مقدمات کی رفتار یہی رہی تو آئندہ نسلیں بھی خاندانی ورثے کے ساتھ عدالتی تاریخیں سنبھالتی نظر آ سکتی ہیں۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *