محکمہ موسمیات کی کئی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

فائل فوٹو،سورس گوگل

(دن نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق نئی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بعض شہروں میں گرمی کی شدت میں کمی اور کئی علاقوں میں بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔ لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا جہاں گرمی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات  لاہور میں بارش کے 20 فیصد امکانات موجود ہیں جبکہ دن بھر موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ شہر کا مطلع صاف ہے اور دھوپ کے ساتھ ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔ لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا میں ساتویں نمبر پر رہا جہاں مجموعی اے کیو آئی 137 ریکارڈ کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں آلودگی کی صورتحال بھی نمایاں رہی، بیدیاں میں اے کیو آئی 161، ماڈل ٹاؤن میں 155، گلبرگ تھری میں 148 جبکہ برکی روڈ پر 132 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ گرمی کی شدت 33 ڈگری محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ادھر  اسلام آباد میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *