(دن نیوز) بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور ان کے شوہر سورج نمبیار کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کے بعد مداحوں میں تشویش پائی جا رہی ہے رپورٹس کے مطابق یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب صارفین نے مشاہدہ کیا کہ دونوں نے مبینہ طور پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ان کے تعلقات کے حوالے سے مختلف سوالات اٹھنے لگے مونی رائے اور سورج نمبیار جنوری دو ہزار بائیس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور شادی کے بعد سے دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور محبت بھرے پیغامات شیئر کرتے رہے ہیں تاہم حالیہ آن لائن سرگرمیوں نے مداحوں کو حیران اور پریشان کر دیا ہے اگرچہ اَن فالو کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن مونی رائے کے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ پر اب بھی شادی اور سورج نمبیار کے ساتھ متعدد یادگار تصاویر موجود ہیں جبکہ سورج کی پروفائل پر بھی اداکارہ کے ساتھ تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں جس سے صورتحال مکمل طور پر واضح نہیں ہو سکی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سورج نمبیار کی پوسٹس پر تبصرے کرتے ہوئے ان کے تعلق کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ بعض صارفین نے ممکنہ علیحدگی یا طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی ہیں تاہم اب تک مونی رائے یا سورج نمبیار کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا جس کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے اور مداح کسی واضح بیان کے منتظر ہی