(دن نیوز)آبنائے ہرمز میں امریکی ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کے رکنے سے کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہوا،، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز نہایت مثبت رہا اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ تیزی کا رجحان صبح سے شام تک جاری رہی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 4.39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک موقع پرانڈیکس 7288 پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 066 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے، معاشی اشاریوں میں بہتری اور عالمی سطح پر مثبت رجحانات کا نتیجہ ہے۔
عالمی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا، KOSPI میں 7.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ Shanghai Composite میں 1.27 فیصد اور Hang Seng Index میں 0.74 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح بھارت کے Nifty Fifty میں بھی 0.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا، تاہم جاپان کا اسٹاک مارکیٹ (ٹوکیو ایکسچینج) تعطیل کے باعث بند رہا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ مزید ریکارڈ قائم کر سکتی ہے، تاہم عالمی معاشی حالات اور علاقائی کشیدگی بھی مارکیٹ کی سمت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔