پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس میں معمولی کمی

فائل فوٹو،سورس گوگل

(دن نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 38 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 373 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1085 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بھی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ایشیائی مارکیٹس میں ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.40 فیصد اور تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 0.31 فیصد تیزی دیکھی گئی۔دوسری جانب جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 0.48 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے اثرات مقامی اسٹاک ایکسچینج پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *