پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے ایک اہم ترقیاتی اعلان

فائل فوٹو،سوشل میڈیا

(ّدن نیوز)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے ایک اہم ترقیاتی اعلان سامنے آیا ہے، جس کے تحت ملک کی بلند ترین عمارت ’’برجِ قائد‘‘ کی تعمیر کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ منصوبہ Defence Housing Authority City Karachi اور ایک نجی ڈویلپر کمپنی کے درمیان طے پایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’’برجِ قائد‘‘ 82 منزلہ عمارت ہوگی جس کی مجموعی بلندی 941 فٹ رکھی گئی ہے، اور اسے پاکستان کی سب سے اونچی عمارت قرار دیا جا رہا ہے۔ منصوبہ تقریباً 6 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا جبکہ اس کی تکمیل کا ہدف 6 سال مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے لیے متعلقہ اداروں، بشمول سول ایوی ایشن اتھارٹی، نے 941 فٹ بلندی تک تعمیر کی باضابطہ اجازت (NOC) بھی جاری کر دی ہے۔ منصوبہ بین الاقوامی معیار کے ماہرین اور کنسلٹنٹس کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا تاکہ اسے جدید ہائی رائز ڈیزائن کے مطابق بنایا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’برجِ قائد‘‘ نہ صرف کراچی کے اسکائی لائن کو نئی شناخت دے گا بلکہ شہر میں سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ طے شدہ مدت میں مکمل ہوتا ہے تو یہ پاکستان میں جدید شہری ترقی اور بلند عمارتوں کے رجحان میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *