کراچی میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

فائل فوٹو،سوشل میڈیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام سے پیش رفت پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے قیوم آباد اور ابراہیم حیدری اور دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ شہری حکومت عید سے قبل متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں میں معیار اور رفتار دونوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں نے سیاسی مخالفین کو پریشان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے دورِ حکومت میں ایک تختی بھی نہ لگا سکے، آج وہ خود کو انٹرنیشنل انجینئر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری حکومت محدود وسائل کے باوجود شہر کی بہتری، انفراسٹرکچر کی بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق سڑکوں کی تعمیر، نکاسیٔ آب، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر شہری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Share it :

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *