(دن نیوز)190ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جانب سے اپیلوں پر دلائل کے لیے دی گئی آخری مہلت کے عدالتی حکم پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس میں دی جانے والی آخری مہلت کا حکم غیر منصفانہ اور بغیر جواز کے ہے۔ وکیل کے مطابق یہ فیصلہ قانونی حقائق کو مدنظر رکھے بغیر دیا گیا ہے۔
درخواستوں میں مزید کہا گیا ہے کہ جیل میں ملاقات نہ کرانے اور وکالت ناموں پر دستخط نہ کروانے کے باعث قانونی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔ مؤقف میں کہا گیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ مبینہ طور پر ہدایات کے لیے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہا، جس سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا عمل رکا ہوا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جیل حکام کو ملاقات کرانے اور وکالت ناموں پر دستخط مکمل کروانے کا حکم دے تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔